سونے کی قیمت میں مزید فی تولہ 300روپے کمی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی قیمت کم ہوگئی۔

عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3ڈالرز کمی سے2549ڈالرز کا ہوگیا۔

اسی طرح ملکی صرافہ مارکیٹس میں میں فی تولہ سونا 300روپے کمی سے 2لاکھ 66ہزار100روپے کا ہوگیا، دس گرام سونا 258روپے کمی سے 2لاکھ 29ہزار 252روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے گزشتہ روز مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 395 روپے ہوگئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں