آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصل مسجد اسلام آباد سے سفر شروع

اسلام آباد:(دنیا نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصل مسجد اسلام آباد سے سفر شروع ہوگیا۔

چیمپئنز ٹرافی فیصل مسجد سے پاکستان مونومنٹ پہنچ گئی ،سابق ٹیسٹ کرکٹ شعیب اختر بھی ٹرافی کے ہمراہ موجود ہیں، آئی سی سی اور پی سی بی حکام بھی ٹرافی کے ہمراہ تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔

پاکستان مونومنٹ میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ پہنچایا جائے گا، کل ٹرافی کو اسلام آباد کے مختلف سکولز اور کالجز میں بھی لے جایا جائے گا۔

علاوہ ازیں ٹرافی کو 19 نومبر کو مری ، 20 نومبر کو نتھیا گلی  ،ٹیکسلا اور خانپور ڈیم بھی لے جایا جائے گا۔

یاد رہے ٹرافی 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں