پی ٹی آئی احتجاج، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا
پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کو احتجاج کے معاملہ پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس مرحلہ وار منعقد ہوگا، آج ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے رہنماؤں کے ساتھ وزیر اعلیٰ کی ملاقات ہے، کل پشاور ڈویژن کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں احتجاج کی تیاریوں اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی، وزیر اعلیٰ رہنماؤں کو مقررہ اہداف سے آگاہ کرینگے، کس رہنما کی کیا ذمہ داری ہوگی، سب کو آگاہ کیا جائے گا۔