ڈسکہ: خالہ کے ہاتھوں بہو کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت، مرکزی ملزم بھی گرفتار
ڈسکہ: (دنیا نیوز) ڈسکہ میں خالہ کے ہاتھوں بہو کے قتل کے افسوسناک واقعہ کے مرکزی ملزم نوید عرف سوہنی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حمیرا مظفر کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم نوید کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
حکام نے بتایا ہے کہ ملزمہ صغراں کی دوسری بیٹی صباء اور اسکے بیٹے قاسم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، مقتولہ زارا کے اغواء کی درج ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل کر دی گئی ہیں، ابتدائی ایف آئی آر میں قتل، اغواء، ثبوت مٹانے اورمل کرسازش کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، گرفتار ملزمان کو ریمانڈ ختم ہونے پر سوموار کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزمہ صغراں نے اعتراف جرم کر لیا کہ حسد اور نفرت میں بہو کو قتل کیا، ملزمہ نے اعتراف کیا کہ بہو پر لگائے گئے کردار کشی کے الزامات بھی جھوٹے تھے۔
مقتولہ کی ساس ملزمہ صغراں نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی سب میرا قصور ہے، میری بیٹی،پوتا اور رشتہ دار بھی میری وجہ سے اس مصیبت میں پھنسے ہیں۔