پشاور: دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں راہ گیر جاں بحق

پشاور:(دنیا نیوز) صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے پشتخرہ میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے دوران راہ گیر زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے قتل کا واقعہ پشتخرہ کسٹم چوک میں پیش آیا ، جہاں لڑائی جھگڑے کے دوران دو فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کی زد میں گاڑی میں جاتا ہوا راہ گیر آکر شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ راہ گیر کوزخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی ۔

دوسری جانب پولیس نے ملزموں کے خلاف ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں