مقدمات کی تفصیلات کیس : مشال یوسفزئی کی3 ہفتوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
پشاور: (دنیانیوز) پشاور ہائیکورٹ نے مقدمات کی تفصیلات کیس میں معاون خصوصی مشال یوسفزئی کی تین ہفتوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظورکرلی ۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے معاون خصوصی مشال یوسفزئی کی مقدمات کی تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی ۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کو حفاظتی ضمانت دی جائے جس پرعدالت نے ایف آئی اے ،پنجاب پولیس اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرتے ہوئے 3 ہفتوں کیلئے حفاظتی ضمانت دے دی۔