پی ٹی آئی احتجاجی جلسہ ، اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی

اسلام آباد : (دنیانیوز) پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاجی جلسے کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے پنجاب پولیس کے دو ڈی آئی جیز 10ڈی پی اوز اور بڑی تعداد میں نفری مانگ لی ۔

ذرائع کےمطابق پولیس سربراہ نے آنسوگیس شیلز اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں بھی مانگی ہیں ، پنجاب پولیس کی جانب سے راولپنڈی ، اٹک ،مری اور قریبی اضلاع میں بڑی تعداد میں نفری پہلے ہی بھجوا دی گئی ہے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پنجاب پولیس حکام کی جانب سے اسلام آباد میں نفری بھجوانے کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے ، پنجاب پولیس نے لاءاینڈ آڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں۔

ذرائع کےمطابق مراسلے میں کہا گیاہے کہ پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس اور اضلاع سے 174ریزرویں ،69بسیں،21پریژن وینزاور9ٹرکس سٹینڈ بائی کر دئیے ،پولیس نفری کے لیے متعلقہ اضلاع کے فوکل پرسنز بھی مقرر کردیے گئے ہیں ، پی سی ون عباس لائن سے 5بسیں،13ریزویں، پی سی 2روات 29ریزرویں،11بسیں سٹینڈ بائی کر دی گئی ہیں ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں