اب شریعت کارڈ کا استعمال، یہ سیاسی فائدے کیلئے کس حد تک جاسکتے ہیں: خواجہ آصف
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اب شریعت کارڈ کا استعمال کیا جارہا ہے، یہ سیاسی فائدے کیلئے کس حد تک جاسکتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل میں ٹویٹ میں کہا کہ یہ باتیں وہ کہہ رہے ہیں جن کی ساری زندگی عین شریعت ہے، ماشا اللہ، ان سے گھڑی لے کر بیچ سکتے ہو، کروڑوں کا منافع بنا سکتے ہو۔
خواجہ آصف نے کہاکہ اب سٹوری فلوٹ کر دی گئی ہے کہ باجوہ نے کسی سے بات کی اس نے کسی اور سے بات کی۔