اسرائیلی وزیراعظم برطانیہ آئے تو عالمی عدالت کے فیصلے پر کارروائی کرینگے: ڈیوڈ لیمی
لندن: (ویب ڈیسک) عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے حکم جاری کرنے پر برطانیہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو برطانیہ آئے تو عالمی عدالت کے جاری وارنٹ کی پیروی کی جائے گی۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ نیتن یاہو کے برطانیہ آنے پر عدالتی فیصلے کی پیروی اور اس پر مناسب کارروائی کریں گے، برطانیہ ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور عالمی انسانی قانون کا پابند رہا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گذشہ ہفتے غزہ میں جنگی جرائم پر نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔