پاراچنارمیں حالات خراب اور صوبے کے وزیراعلیٰ کنٹینر پرہیں: بلال کیانی
اسلام آباد:(دنیا نیوز) اسسٹنٹ سیکرٹری مسلم لیگ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے پاراچنار میں حالات خراب اورصوبے کے وزیراعلیٰ کنٹینر پرہیں۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہر دوسرے ہفتےاحتجاج کرنا ہوتا ہے، ریاست نےحفاظتی اقدامات کیے ہیں، علی امین گنڈا پور کو احتجاج کے بجائے کرم میں ہونا چاہیے تھا، مظاہرے میں ایک پولیس اہلکارشہید،100سےزائد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں حالات خراب اور صوبے کے وزیراعلیٰ کنٹینر پر ہیں، تحریک انصاف کا پرتشدد مظاہروں کا ٹریک ریکارڈ ہے، علی امین گنڈا پور ریاستی وسائل کو استعمال کر رہے ہیں۔