اسرائیل نے حزب اللہ سے جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے لبنانی گروپ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی ”اصولی طور پر“ منظوری دیدی ہے۔
بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق معاہدے کے حوالے سے فریقین میں اہم امور پرابتدائی بات چیت جاری ہے ، جس کے بعد حتمی معاہدے کا اعلان کیا جائے گا۔
یہودیوں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے حوالے سے اسرائیلی کابینہ کو جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دینا چاہیے، مسائل حل ہونے تک معاہدے کو حتمی نہ سمجھا جائے گا ۔
ترجمان اسرائیلی حکومت نے کہا کہ ”ہم معاہدے کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں، لیکن ابھی کچھ مسائل حل کرنا باقی ہے“، ہماری بات چیت معاہدے کی طرف جا رہی ہے، لیکن حزب اللہ کی ایک غلطی بات چیت کو پٹڑی سے اتار سکتی ہے۔
گزشتہ ہفتے امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین نے مذاکرات کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے دورہ بیروت کے دوران کہا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ”ہماری گرفت میں“ ہے۔