عوام نے پی ٹی آئی کی فائنل کال کومستردکر دیا: شرجیل میمن

کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہاکہ عوام نے پی ٹی آئی کی فائنل کال کو مسترد کردیا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایک ٹولہ انتشار اور افراتفری کی سیاست کررہا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیح صرف اسلام آباد پر حملہ آور ہونا ہے، عوام کو انتشار میں دھکیلنا بند کریں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ جیل میں بیٹھا شخص چاہتا ہے قوم کا نقصان ہو، پیپلزپارٹی مذاکرات کی حامی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں