آئینی بنچز کا قیام: سندھ ہائیکورٹ کی آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت

کراچی: (دنیا نیوز) آئینی بنچز کے قیام کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایس بی سی اے کے معاملے پر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرا کیس آرٹیکل (2) 199 کے تحت آتا ہے۔

جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ صوبائی حکومت یا وفاق کو کارروائی سے روکنے سے متعلق درخواستیں آئینی بنچ سنے گا، آپ جسٹس کے کے آغا سے اجازت لے لیں، ہم مشروط طور پر اجازت دے رہے ہیں، پہلے آفس طے کرے گا یہ ریگولر بنچ سنے گا یا آئینی بنچ۔

عدالت نے نیب نوٹس، اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے، تحفظ فراہم کرنے اور دیگر کیسز کی سماعت سے معذرت کر لی۔

عدالت نے درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی اور ایف آئی آر ختم کرنے سے متعلق درخواست کو عدالت نے تبدیل کر کے بنچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں