نیپرا کی حکومت کے بجلی ونٹر پیکیج پر عوامی سماعت مکمل، فیصلہ جلد جاری ہوگا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے وفاقی حکومت کے بجلی ونٹر پیکیج پر عوامی سماعت مکمل کر لی، فیصلہ جلد جاری ہوگا۔

نیپرا اعلامیہ کے مطابق مکمل ونٹر پیکیج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے ہوگی۔

ونٹر پیکیج میں گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

نیپرا کے مطابق ونٹر پیکیج میں صنعتی صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق ونٹر پیکیج کی معیاد 3 ماہ دسمبر تا فروری تک ہوگی، وزارت توانائی اتھارٹی سٹیک ہولڈرز کی آرا کا جائزہ اور ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں