انسٹا گرام نے لائیو لوکیشن شیئرنگ کا فیچر متعارف کروادیا
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسٹا گرام نے ایک نیا فیچر متعار ف کرایا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے۔
انسٹا گرام میں صارفین ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایم) میں لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے، یہ فیچر بالکل اسی طرح کام کرے گا جس طرح واٹس ایپ میں لائیو لوکیشن شیئرنگ کا فیچر کام کرتا ہے۔
اس فیچر سے صارفین ایک وقت میں ایک گھنٹے تک کے لیے اپنی لوکیشن شیئر کر سکیں گے اور میپ میں مخصوص مقامات کو پن (pin) کرسکیں گے۔
لائیو لوکیشن شیئرنگ کا آپشن صرف ون آن ون یا گروپ چیٹس میں دستیاب ہوگا، چیٹ میں شامل افراد ہی لوکیشن کو دیکھ سکیں گے مگر وہ اسے آگے دیگر چیٹس میں فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔
انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کے لیے کسٹمائز ایبل نک نیمز فیچر بھی متعارف کرایا ہے، اس سے آپ اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے کسی نک نیم کا اضافہ کر سکتے ہیں جو ڈی ایم چیٹس میں بھی ظاہر ہوگا۔