جے شاہ نے چیئرمین آئی سی سی کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا
دبئی: (دنیا نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
آئی سی سی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ جے شاہ نے بطور چیئرمین آئی سی سی کام کا آغاز کر دیا ہے، چیئرمین آئی سی سی کی حیثیت سے جے شاہ کے عہدے کی مدت شروع ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے جے شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں، آئی سی سی ڈائریکٹرز اور رکن بورڈز کی حمایت اور اعتماد کا شکر گزار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: گریگ بارکلے کی مدت ملازمت مکمل، جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین بن گئے
یاد رہے کہ گزشتہ روز ذرائع کے حوالے سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور بی سی سی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک کے بعد چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کی جا سکتی ہے۔
اب اطلاعات ہیں کہ چیمئنز ٹرافی کا معاملہ جلد حل ہونے کی امید ہے، اس بات کا امکان ہے کہ آئی سی سی بورڈ ممبران کی میٹنگ میں ووٹنگ سے پہلے ہی چیمئنز ٹرافی کا معاملہ حل ہو جائے گا۔