آدھا رمضان گزر گیا مگر کے پی حکومت نے پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی، عظمیٰ بخاری
لاہور: (دنیا نیوز) عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آدھا رمضان گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی گئی۔
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت اب تک 30 لاکھ افراد کو رمضان نگہبان پروگرام کے تحت امدادی رقم منتقل کر چکی ہے، جبکہ آئندہ چند دنوں میں 40 لاکھ افراد تک امداد پہنچانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے دسترخوانوں کے ذریعے صوبے بھر میں روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں اور مستحق افراد کی مدد کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے ابھی تک اپنے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان سے فہرستیں طلب کر رکھی ہیں اور عملی طور پر رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں ہو سکی۔
عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر سال کی طرح اس سال بھی خیبرپختونخوا میں رمضان پیکج کے نام پر 10 ارب روپے پارٹی کارکنوں میں تقسیم کرے گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مزمل اسلم کو بھی معلوم نہیں کہ ان کی حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع کی ہے یا نہیں، جبکہ سہیل آفریدی بھی امدادی رقم کی تقسیم سے لاعلم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری کے پی حکومت کی توجہ صرف اڈیالہ جیل میں قید ایک شخص کی طرف مرکوز ہے، افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 12 سال سے چار کروڑ آبادی والے صوبے کو ایسے لوگوں کے حوالے کیا گیا ہے جو عوامی مسائل سے بے حس اور لاپرواہ ہیں