ٹک ٹاکر رجب بٹ سے تحویل میں لیا گیا شیر کا بچہ سفاری زو منتقل

لاہور:(دنیا نیوز) ٹک ٹاکر رجب بٹ سے تحویل میں لیا گیا شیر کا بچہ سفاری زو منتقل کردیا گیا۔

سفاری زو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیر کے بچے کی نگہداشت جاری ہیں جبکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے تک شیر کا بچہ ہماری تحویل میں ہی رہے گا۔

واضح رہے محکمہ وائلڈ لائف کے حکام اور پولیس نے ضلع جہلم کے علاقے چونگ میں جنگلی حیات کی موجودگی اور آتشیں اسلحے کی غیر قانونی نمائش کی اطلاع پر رجب بٹ کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرکے تحفے میں ملنے والے شیر کے بچے کو تحویل میں لیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں