کراچی پریس کلب فوارہ چوک پر پاک قطر پرچم لہرا دیئے گئے
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پریس کلب فوارہ چوک پر پاک قطر پرچم لہرا دیئے گئے۔
قطر کے قونصل جنرل سمیت دیگر سفارتی عملہ بھی چوک میں موجود تھا، اس موقع پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے پاک قطر دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی دن پرقطر کی قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، پاک قطر دو طرفہ تعلقات نئی جہت میں داخل ہوچکے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ قطر کے سرمایہ کار صوبہ کے پُرکشش ماحول اور منافع بخش شعبوں سے استفادہ کریں، قطرکی سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت، مہنگائی کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے۔
اس موقع پر قطر کے قونصل جنرل نے کہا کہ قطر کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب خوش آئند ہے، خطہ میں پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔