راولپنڈی: موٹروے پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق

راولپنڈی: (دنیا نیوز) موٹروے پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقع موٹروے پر ہکلہ انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں گاڑی میں سوار تینوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں