دورہ جنوبی افریقہ: ٹیسٹ سیریز کا امتحان شروع، قومی ٹیم کی سنچورین میں بھرپور پریکٹس
سنچورین: (دنیا نیوز) دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ون ڈے کے بعد ٹیسٹ سیریز کا امتحان شروع ہوگیا۔
قومی ٹیسٹ سکواڈ نے سنچورین میں 3 گھنٹے تک پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، ایکسر سائز ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔