لالیاں : بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5افراد جاں بحق،12زخمی

لالیاں:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے لالیاں میں بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ لاری اڈا میں پیش آیا جہاں بس نے مخالف سمت سے آنے والی مسافر کو ٹکر مار دی جس سے 5افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 12افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بدقسمت مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی اور اوررٹیکنگ کے دوران تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گئی۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے تمام افراد او رزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔