انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ: نور زمان ملائیشین حریف کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سیکنڈ سیڈ 2 نور زمان پہلی عالمی انڈر 23 سکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

ڈی اے کریک کلب میں جاری 60 ہزار ڈالرز انعامی رقم کی حامل اس چیمپیئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں نور زمان نے ملائیشیا کے امیش نیرج چندرن کو شکست دے دی۔

نور زمان نے پہلے دونوں گیمز میں بالترتیب 6-11 اور 2-11 سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے گیم میں نور زمان کو 4-6 کی برتری حاصل تھی کہ ان کے حریف امیش نیرج چندرن نے ریٹائرڈ ہرٹ (زخمی ہونے کی بنیاد پر دستبرداری) کا اعلان کر دیا۔

اس طرح نور زمان نے جمعرات کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں