13 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کے 2 مجرموں کو سزا سنا دی۔
سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر عرفات نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری محمد صالم کو عمر قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ ملزم عرفان کو 15 سال قید اور 10 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔
عدالت نے تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ یکی گیٹ میں 2023 میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کی تھی، ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے، میڈیکل اور فرانزک رپورٹ مثبت ہے۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر یاسمین کوثر نے ملزمان کے خلاف شہادتیں پیش کیں، ملزم کے خلاف 14 گواہ پیش کئے گئے۔