ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی ممالک کو برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی ممالک کو برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوگیا، اقوام عالم کا پاکستانی صنعت پر اعتماد بحال ہونے لگا، جسے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث برآمدات میں 9.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ مغربی یورپ کو برآمدات میں 11.6 فیصد جبکہ شمالی یورپ کو برآمدات میں 17.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اٹلی ، یونان اور اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک کو برآمدات میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ  جی ایس پی پلس  سٹیٹس کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں اضافہ قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر2023 میں یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والے  جی ایس پی پلس  سٹیٹس کی 2027 تک توسیع دی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں