ہیتھرو ایئر پورٹ پیپر سپرے حملہ: 21 افراد متاثر، 5 ہسپتال منتقل

لندن: (دنیا نیوز) ہیتھرو ایئر پورٹ پر پیپر سپرے سے مسافروں پر حملے کے نتیجے میں 21 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 5 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا نے میٹ پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ایئر پورٹ کے ٹرمینل نمبر 3 پر خاتون مسافر سے سوٹ کیس چھننے کی کوشش کی گئی۔

سوٹ کیس چور نے خاتون کو براہ راست پیپر سپرے سے نشانہ بنایا، 4 مشتبہ افراد نے کار پارکنگ میں خاتون کا سوٹ کیس چرا کر اس پر سپرے کیا۔

میٹ پولیس کا بتانا تھا کہ حملہ آور نے راستے میں آنے والے متعدد افراد پر سپرے کیا جس سے مجموعی طور پر 21 افراد متاثر ہوئے، متاثرین میں سے 5 کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ ایک خوفناک منظر تھام واقعے کے بعد لوگ اچانک کھانسنے لگ گئے، میٹ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں