مبینہ پولیس مقابلے میں تین خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک
فیصل آباد: (دنیا نیوز) مبینہ پولیس مقابلے میں تین خطرناک اشتہاری ملزمان مارے گئے۔
تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان مارے گئے، ملزمان کی شناخت سلیم ، اخلاق اور مدثر کے نام سے ہوئی۔
ملزمان پولیس کو ڈکیتی، چوری، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔