انگاروں پر چلانے کا معاملہ، واقعہ میں ملوث مزید 5 ملزم گرفتار
کوئٹہ: (دنیا نیوز) موسیٰ خیل میں بے گناہی ثابت کرنے کیلئے انگاروں پر چلانے کے معاملہ پر واقعے میں ملوث مزید 5افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 11 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، ویڈیوز میں آگ لگانے اور فیصلہ سنانے والے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ مقامی دکاندار نے 20 ہزار روپے کی چوری پر 8 افراد پر شک ظاہر کیا تھا، یاد رہے کہ دوسری جانب متاثرین کو بیان تبدیل کرنے کیلئے دھمکیاں مل رہی ہیں، متاثرین خوف کے باعث جنگل میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
متاثرین نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔