لاہور: گرین ٹاؤن میں 13 سالہ طالبعلم سے نازیبا حرکات کی کوشش، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

لاہور: ( دنیا نیوز) لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں پولیس نے 13 سالہ طالبعلم سے نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق ملزم طالبعلم کو اسکول سے گھر چھوڑنے کیلئے لے کر جا رہا تھا کہ دورانِ سفر اس نے گاڑی میں نازیبا حرکات کیں، بچے کے شور مچانے پر ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کے بعد گرین ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بروقت ایکشن پر ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں