کراچی میں مقابلہ، پولیس یونیفارم پہن کر ڈکیتیاں کرنے والے 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں مقابلے میں پولیس یونیفارم پہن کر ڈکیتیاں کرنے والے 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر لئے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان پولیس وردی پہن کر گھروں میں پولیس چیکنگ کے بہانے گھس کر ڈکیتی کرتے تھے، مقابلے کے دوران ملزمان کے دیگر دو ساتھی فرار ہوگئے، گرفتار ملزمان کی شناخت کامران، حمید، عمران اور رمضان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزموں کے قبضے سے پولیس یونیفارمز، اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ملزم کورنگی میں متعدد گھروں میں ڈکیتیوں کی وارداتیں کر چکے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایاکہ فرار ہونے والے ملزموں کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ان کو جلد حراست میں لیکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں