سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں زوردار دھماکہ، متعدد افراد ہلاک

جنیوا: (دنیا نیوز) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے قریب واقع مشہور اسکی ریزورٹ ٹاؤن کران مونٹانا میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس میں کئی افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوئس اسکی ریزورٹ کران مونٹانا کے ایک بار میں دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور بیشتر زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ایک بج کر 30 منٹ پر ہوا جہاں لوگ نئے سال کا جشن منا رہے تھے، کرانز-مونٹانا ایک لگژری سکی ریزورٹ ٹاؤن ہے جو سوئس الپس کے دل میں واقع ہے، اور سوئس دارالحکومت برن سے تقریبا دو گھنٹے کی دوری پر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، متاثرہ افراد کے خاندانوں کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔

دھماکے کی نوعیت اور وجوہات سے متعلق کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں