افتخار احمد کا دھریندھر گانے پر رقص، ’چاچا ڈکیت‘ کا لقب مل گیا

لاہور: (دنیا نیوز) گزشتہ دنوں کھیلے گئے پریزیڈنٹ کپ گریڈ ون کا ٹائٹل خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کر لیا۔

قومی کرکٹر افتخار احمد کی قیادت میں کے آر ایل کی ٹیم میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں متوازن کھیل دیکھنے کو ملا۔

میچ جیتنے اور ٹرافی وصول کرنے کے بعد افتخار احمد کے جشن نے سب کی توجہ حاصل کر لی، انہوں نے متنازع بھارتی فلم کے مشہور رحمان ڈکیت سٹائل میں رقص کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

شائقین نے انہیں محبت سے ’چاچا ڈکیت‘ کا لقب دے دیا۔

مداحوں نے اس لمحے کو ڈومیسٹک کرکٹ کی خوشی اور جذبات کی خوبصورت عکاسی قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں