رواں مالی سال کے 6 ماہ میں تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے متجاوز
اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے 6 ماہ میں تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
دستاویز کے مطابق برآمدات میں رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 8.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، چھ ماہ میں درآمدات میں 11.28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پہلی ششماہی میں 15 ارب 18 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی برآمدات ہوئیں، چھ ماہ میں درآمدات 34 ارب 38 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی ریکارڈ کی گئیں۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں ساڑھے 16 ارب ڈالر کی برآمدات تھیں، اسی عرصے میں 30 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی درآمدات تھیں۔
گزشتہ سال دسمبر کی نسبت رواں مالی سال دسمبر میں برآمدات میں 20 فیصد کمی جبکہ درآمدات میں 2 فیصد اضافہ اضافہ ہوا۔