اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ میں پیش رفت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اسحاق ڈار کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ پر بریفنگ دی گئی۔

وزارتِ دفاع نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے بریف کیا، اسحاق ڈار نے پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق حکومت کی پالیسی پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ سے ملک میں اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے نجکاری، ایس اے پی ایم طارق بجوا، کابینہ، دفاع اور نجکاری کے وفاقی سیکرٹریز اور مختلف وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں