میکسیکو نے 37 مبینہ مجرم امریکا کے حوالے کر دیئے

میکسیکو: (دنیا نیوز) میکسیکو نے 37 مبینہ مجرم امریکا کے حوالے کر دیئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کے تحت کیا گیا، امریکا اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں پیش رفت ہوئی، سنگین جرائم میں مطلوب افراد کی حوالگی کا معاہدہ کیا گیا۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ سرحد پار جرائم کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں