نیو یارک سٹی میں نرسز کی سب سے بڑی ہڑتال دوسرے ہفتے بھی جاری
نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست نیو یارک سٹی میں نرسز کی سب سے بڑی ہڑتال دوسرے ہفتے بھی جاری ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سخت سردی کے باوجود 15 ہزار سے زائد نرسز مسلسل آٹھویں روز بھی اپنے بنیادی حقوق کی خاطر سڑکوں پر موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نرسز ایسوسی ایشن اور ہسپتالوں کے درمیان تاحال مذاکرات طے نہیں ہو سکے، نرسز نے عملے کے بہتر تناسب، کام کی جگہ پر تحفظ اور طبی سہولیات جیسے مطالبات کر رکھے ہیں۔