امریکی صدر کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے، 8 طیارے گرانے کا تذکرہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے اور جنگ میں 8 طیارے گرائے جانے کا تذکرہ کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں لاکھوں لوگ مر سکتے تھے، پاک بھارت جنگ نہ رکتی تو 10 سے 20 ملین لوگ مارے جاتے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا آپ نے کروڑوں زندگیاں بچائیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوشش کر رہا ہوں، اقوام متحدہ نے کسی بھی جنگ کو رکوانے میں مدد نہیں کی، بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں، اقوام متحدہ کو اپنا کام جاری رکھنے دینا چاہئے۔
امریکی صدرکا مزید کہنا تھا کہ ایران کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، گرین لینڈ سے متعلق کچھ ایسا کریں گے کہ نیٹو بھی خوش ہو اور ہم بھی، صدر ٹرمپ نے جی سیون اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔