بحرین نے بھی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کرلی

منامہ: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات اور مراکش کے بعد بحرین نے بھی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کر لی۔

بحرینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی جسے شاہِ بحرین حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے قبول کر لیا ہے، مملکتِ بحرین کا یہ فیصلہ غزہ کیلئے صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر مکمل عمل درآمد کی حمایت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

بحرینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ منصوبہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کیلئے نہایت اہم ہے، امید ہے بورڈ آف پیس اپنے مقاصد حاصل کرے گا، جن میں تعاون کا فروغ، استحکام کی حمایت، اور سب کیلئے ترقی و خوشحالی کا حصول شامل ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیلاروس کو بھی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی ہے جبکہ ناروے نے غزہ بورڈ آف پیس کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے، سعودی کابینہ نے امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ خوش آئند قراردیا جبکہ قطری وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں