گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 7 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 8 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
سی پی او کے مطابق مقابلے ایمن آباد، گرجاکھ، دھلے، نوشہرہ ورکاں، کوتوالی، صدر اور فیروز والا کے علاقوں میں ہوئے جس کے دوران ملزمان اسماعیل، حیدر، کاشف، نصر اللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر زیر حراست ملزمان میں ساجد، حماد عرف مادو، یاسر اور ارشد شامل ہیں۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں، ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔