Published on:20 January, 2026

راجن پور کچہ میں مزید23 ڈاکوؤں نے ہتھیا ڈال دیے، تعداد 52 ہوگئی

راجن پور:(دنیا نیوز) پنجاب پولیس کا راجن پور کچہ کے علاقے میں کریمنلز کے خلاف نان سٹاپ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس کے کچہ ایریا میں آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب مزید 23 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا جب کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی مجموعی تعداد تعداد 52 ہو گئی۔

ڈی پی او راجن پور محمد عمران نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والوں میں مختلف گینگز کے سرغنہ ڈاکو شامل ہیں، سرنڈر کرنے والے ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، قتل، اغوا اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے، گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

انہوں نے کہا کہ کچہ کراچی اور کچہ عمرانی میں پولیس کا بڑا آپریشن جاری، ڈرون کی مدد سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، راجن پور پولیس کے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ ،متعدد ڈاکو شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں