میئرکراچی کا رات گئے گل پلازہ کادورہ، ریسکیو کاموں کا جائزہ لیا، آپریشن مزید تیز کرنیکی ہدایت
کراچی: (دنیا نیوز) میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے گل پلازہ کا دورہ کیا، ریسکیو کاموں کا جائزہ لیا اور آپریشن مزید تیزکرنے کی ہدایت کی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 70فیصد عمارت کلیئر ہوچکی ہے، پلازے کے منہدم حصے سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، بلڈنگ کنٹرول انجینئرز نے آس پاس کی عمارتوں کا معائنہ کیا ہے، عمارتوں میں فائرسیفٹی الارم چیک کئے جا رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچنے کیلئے کام شروع کر دیا۔