پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے، موٹرویز آج بھی بند

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند ختم نہ ہونے سے موٹرویز آج بھی بند رہیں۔

موٹروے حکام کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کر دی گئی، جبکہ موٹروے ایم 4 پر شام کوٹ سے عبد الحکیم تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

مین شاہراہوں پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے، ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی، موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں