وزیراعلیٰ پنجاب کا سی سی ڈی کو ناجائز اسلحہ کے خاتمے کا ٹاسک

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی مریم نواز شریف نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے بھرپور مہم چلانے کا حکم دیا ہے پنجاب میں پہلی مرتبہ اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کیلئے جامع ایکٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے The Punjab Surrender Illicit Arms Act 2026
کی منظوری دیدی، نئے ایکٹ میں ہرقسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل ہیں۔

اینٹیک اسلحہ گھر میں آویزاں کرنے کے لئے بھی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد ناجائز اسلحہ سی سی ڈی کو جمع کرانا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں