رائیونڈ: اوپن مین ہول میں بچہ گر کر جاں بحق، ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ
رائیونڈ:(دنیا نیوز) اوپن مین ہول میں گر کر بچہ جاں بحق ہو گیا واقعہ کے خلاف ڈپٹی کمشنر لاہور نے نوٹس لے لیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، انہوں نے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے اُنہیں بریفنگ دی، واقعے کی تفصیلات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی سے متعلق آگاہ کیا، اُن کا کہنا تھا کہ ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے پوری تحصیل رائیونڈ میں مین ہولز کی فوری جانچ پڑتال کا حکم دیا۔
اپنی گفتگو میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ بچے کی موت پر دلی دکھ اور افسوس ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ضلعی انتظامیہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔