وزیر اعلیٰ بلوچستان نے الیکٹرک سکوٹی سکیم کا افتتاح کردیا

کوئٹہ:(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے الیکٹرک سکوٹی سکیم کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں الیکٹرک سکوٹی سکیم کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں سرفراز بگٹی کو حکام نے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔

حکام کا کہنا تھا کہ سکیم کے تحت 20 ہزار الیکٹرک سکوٹیز دی جائیں گی، سکوٹی کہ قیمت ایک لاکھ 75 ہزار ہوگی۔

دوسری جانب الیکٹرک سکوٹی پر حکومت بلوچستان 30 فیصد سبسٹڈی فراہم کر رہی ہے جو ایک اور دو سال کی اقساط پر فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جنوری 2026 میں نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ مل کر سبسڈائزڈ الیکٹرک سکوٹی سکیم کا معاہدہ کیا تھا۔

یہ سکیم طلبہ، ورکنگ ویمن اور عام لوگوں کے لیے آسان اقساط پر الیکٹرک سکوٹیز فراہم کرنے کے لیے ہے، تاکہ محفوظ، سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ میسر ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں