لاہور: داتا دربار کے علاقے میں میاں بیوی پُراسرار طور پر جاں بحق

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے داتا دربار علاقے میں احمد پارک گھر سے ایک میاں بیوی کو مردہ حالت میں پایا گیا۔

ترجمان ایدھی کے مطابق موہنی روڈ احمد پارک گھر میں 38 سالہ آزاد حسین اور 35 سالہ پاکیزہ پُراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق موت دم گھٹنے کے باعث واقع ہوئی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کے دو بچے، 8 سالہ خضر عباس اور 6 سالہ حر عباس محفوظ ہیں۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، فرانزک ٹیم اور پولیس کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں