خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کو حقوق دیں گے: فیصل کریم کنڈی

پشاور:(دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں نوجوانوں کو حقوق دیں گے۔

درگئی مالاکنڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کیے، 13 سالہ حکومت نے صوبے کو برباد کیا، ایک بھی سٹیڈیم نہیں بنایا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی دکھائے کہاں گھر، ڈیم اور دیگر منصوبے شروع ہوئے، پاک فوج نے ہندوستان کو تاریخی شکست دی، ہندوستان کو شکست کے بعد گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہر غریب کے لیے ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ2008 میں امن قائم کیا تھا، پاکستانی پرچم کو بلند کیا، پشتون کا کام رونا نہیں، لڑنا ہے، گالم گلوچ سے نہیں، مقدمہ لڑنے سے صوبے کے حقوق ملتے ہیں، امپورٹڈ اپوزیشن لیڈر لایا گیا، پورے صوبے میں نوجوانوں کو حقوق دیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پختونخواکی یونیورسٹیوں میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم ہونا چاہیے، پنجاب حکومت صوبے کو آٹے کے بحران سے نکالے، ہم کم قیمت بجلی، تمباکو اور معدنیات ریاستی سطح پر دے رہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آٹے کے بحران کے حوالے سے وزیراعظم نوٹس لیں، پارٹی میں سزا و جزا کے اصول پر آگے جائیں گے، آئندہ جیالا وزیر اعلیٰ ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں