ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 3700 روپے مہنگا

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3700 روپے مہنگا ہونے کے بعد 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3172 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں سونا 37 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 5205 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 9354 روپے پر مستحکم رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں