برطانیہ کا ایک بار پھر لبنان کو بھی جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ
لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ لبنان کو بھی جنگ بندی میں شامل کیا جائے۔
مشرق وسطیٰ کے امور کے لئے برطانوی وزیر مملکت حامش فالکنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ برطانیہ کا مؤقف واضح ہے کہ لبنان کو جنگ بندی کا حصہ بنایا جانا چاہئے جو اس سے قبل بھی برطانوی اعلیٰ حکام کی جانب سے دہرایا جا چکا ہے۔
حامش فالکنر نے حالیہ حملے میں لبنانی ریڈ کراس کے رضاکار کی موت کی مذمت بھی کی، تاہم انہوں نے اس حملے کا ذمہ دار کسی کو قرار نہیں دیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جاری حملے انسانی بحران کا سبب بن سکتے ہیں اور کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح ہونا چاہئے جبکہ اسرائیلی حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔