آئی سی سی رینکنگ، ٹی20 بولرز میں راشد خان کی ایک بارپھر نمبر ون پوزیشن
دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کو نسل کی ٹی 20 بولرز میں راشد خان ایک بار پھر نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کو نسل (آئی سی سی ) نے تازہ رینکنگ جاری کردی ہے، بولرز میں ابراراحمد کی تیسری، محمدنوازکی 12ویں پوزیشن برقرار ہے۔
بیٹرز میں ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر،ایشان کشن کی 2درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن ہے،پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دوسرے سے تیسرے نمبر پرآگئے۔